Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضیٰ سولنگی

Now Reading:

عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضیٰ سولنگی
مرتضٰی سولنگی

عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کسی بھی مہم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کریں گے۔

اسلام آباد میں پی ٹی اے اورایف آئی اے حکام کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا ہے کہ ملک آئین کے تحت چلتا ہے، آئین کے تحت ہی نگراں حکومت قائم ہوئی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ پاکستان کے عوام نئی آئینی حکومت منتخب کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا ک جھوٹ اورعدم برداشت کا کلچر نقصان دہ ہے، کئی 100اکاؤنٹس کومانیٹرکیا گیا، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مرتضیٰ سولنگی نے نیوزکانفرنس میں کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کےخلاف جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے، 16جنوری کو وزرات داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Advertisement

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تحقیقاتی ادارے اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہوتے ہیں، عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، عدلیہ کےخلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایف آئی حکام نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کسی کو ملکی سلامتی داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے، سوشل میڈیا پر متعدد اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ کررہےہیں۔ سائبر کرائم ونگ مکمل طور پر چوکنا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے بھی نیوز کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی اے کے پاس مواد کو بلاک کرنے کا اختیارہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر