عمر اکمل کا کرکٹ بورڈ سے شکوہ
قومی بیٹر عمر اکمل نے کرکٹ بورڈ سے شکوہ کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کرکٹ بورڈ سے شکوہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے میں نے بڑی بڑی غیر ملکی لیگز چھوڑدیں لیکن بدلے میں مجھے کیا ملا جب کہ میرے پاس کروڑوں روپے کی آفرز موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک، عمر اکمل اور احمد شہزاد پر قومی ٹیم کے دروازے ہمیشہ کیلیے بند ؟
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ کے لیے بگ بیش اور بنگلادیش پریمیئر لیگز کی آفرز تک تو ٹھکرادیا جس سے مجھے کروڑوں کا نقصان ہوا۔
عمر اکمل نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا تھا کہ آپ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تاکہ آنے والے لڑکوں کو آپ سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔
مڈل آرڈر بیٹر کہتے ہیں کہ میرا ہمیشہ سے ایک ہی موقف رہا ہے کہ بس پاکستان کے لیے کھیلنا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل فٹنس سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھے
عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اتنی قربانیاں دیں بدلے میں پاکستان کرکٹ مجھے کیا دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل 9 میں کسی بھی فرنچائز نے پک نہیں کیا ہے جب کہ اس سے قبل وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
