نوازشریف نے کہا کہ ملک، عوام کی خدمت کرنے پر کئی بار جیل کا سامنا کرنا پڑا، ماضی کی زیادتیوں کوفراموش کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےآیاہوں، اگرہم حکومت میں آئےتو منشور پرعمل کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے انتخابی منشورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ 2013میں مولانا فضل الرحمان نے اتحادی حکومت بنانی کی پیشکش کی، 2018میں پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت تھی لیکن حکومت بنانےنہیں دی گئی، ملک کو تمام مسائل سے باہر نکالنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے، ہمیشہ غریب، مزدوراورنچلے طبقے کے بارے میں سوچا، ہمارے خلاف ہر قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی، ہرانتقامی کارروائی کےبعد آج منشور پیش کرنےکیلئےبیٹھےہیں، ماضی کی زیادتیوں کوفراموش کرکےمستقبل کی منصوبہ بندی کرنےآیاہوں۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں پر سیاست کی، میثاق جمہوریت کی بہت زیادہ خلاف ورزیاں کی گئیں، 2008سے لیکر2013تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کےساتھ مختلف معاملات پر اختلافات ہے، میثاق جمہوریت پر ہم سب نے دستخط کیے تھے، ملک، عوام کی خدمت کرنے پر کئی بار جیل کا سامنا کرنا پڑا، آج شکایت لگانے کے موڈ میں نہیں،مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور جاری
نواز شریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انتخابات لڑنے کی بھرپور تیاری کررہے ہیں، انتقام نہیں ترقی کی سیاست پر توجہ مرکوز ہے، بہت محنت کےبعد یہ منشور بنایاگیاہے، اگرہم حکومت میں آئےتو منشور پرعمل کریں گے، جیلوں میں رہنےکےبعد آج پھراپنا منشورپیش کررہےہیں، انکی چارسالہ حکومت میں ایک بھی منصوبہ بتادیں جو بنایا ہو، میرےدورمیں20لاکھ والی گاڑی آج کروڑوں کی ہوگئی، غریبوں کودیکھتاہوں موٹرسائیکل پرپوراخاندان بٹھاکرجارہاہوتےہیں، غریب مجبور ہوگئےہیں موٹرسائیکل پر سفر کرنےپر۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نےلوگوں کو بیوقوف بنایاہواہے، خیبرپختونخوا کےلوگ زیادہ بیوقوف بنیں ہیں، 2013میں مولانا فضل الرحمان نے اتحادی حکومت بنانی کی پیشکش کی، 2018میں پنجاب میں ن لیگ کی اکثریت تھی لیکن حکومت بنانےنہیں دی گئی، ملک کو تمام مسائل سے باہر نکالنا چاہتے ہیں، پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہے، ہمیشہ غریب، مزدوراور نچلے طبقے کے بارے میں سوچا، ہمارے خلاف ہر قسم کی انتقامی کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ’’نوازشریف کے منشور کا اہم ترین حصہ قوم کو جوڑنا ہے‘‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
