Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع

Now Reading:

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع
تمباکو نوشی

دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دعویٰ کیا ہے دنیا بھر میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد میں کمی واقع  ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو بنانے والی بڑی کمپنیز لوگوں کو تمباکو نوشی کی جانب مائل کرنے کی کوششوں میں ناکام ہو رہی ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں نئی نسل میں تمباکو نوشی میں ڈرامائی طور پر کمی آرہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سن 2000 میں ہر تین میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کرتا تھا، اس کے مقابلے میں اب ہر پانچ میں سے ایک شخص تمباکو نوشی کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سن 2000 میں دنیا بھر میں پندرہ سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً ایک ارب 36 کروڑ افراد تمباکو نوشی کرتے تھے جبکہ سن 2022 میں یہ تعداد کم ہو کر ایک ارب 25 کروڑ تک رہ گئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ سن 2030 تک یہ تعداد مزید کم ہو کر ایک ارب دو کروڑ افراد تک رہ جائے گی۔

اس کے باجود رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس مضر صحت مادے کی لت سے چھڑانے کے لیے ابھی مزید  بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد جنوب مشرقی ایشیا اور یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔  مصر، اردن اور انڈونیشیا سمیت چند ممالک میں تمباکو کا استعمال اب بھی  کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک محتاط اندازہ ہے کیونکہ 70 سے زائد ممالک نے تمباکو نوشی کے حوالے سے کوئی اعدادو شمار فراہم نہیں کیے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ  دنیا بھر میں تمباکو کے استعمال سے ہر سال 80 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباً 13 لاکھ وہ ہوتے ہیں جو تمباکو نوشی نہیں کرتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر