پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں 5روزہ انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع ہو گی
تفصیلات کے مطابق پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 8 جنوری سے شروع ہو گی جس کا افتتاح مشیر برائے صنعت ڈاکٹر ریاض انور نے کیا۔
مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انورکا کہنا ہے کہ دیگر اہم ترجیحات اور مشکلات کے باوجود بچوں کیلئے ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں
خیبر پختونخوا میں شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح مشیر برائے صغت ڈاکٹر ریاض انور نے بچوں کو ویکسین پلا کر کیا۔
مشیر صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک سے پولیو کا خاتمہ ھو چکا ھے لہذا ہم اس وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور کوششیں کررھے ہیں۔
ڈپٹی کو آرڈی ننیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر ذیشان خان کا کہنا تھا کہ 8 جنوری سے شروع ہونے والے اس مہم میں پانچ سال تک کے عمر کے 74 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 31,505 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا 50 ہزار اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں لکی مروت، جنوبی وزیرستان اپر جنوبی وزیرستان لوئر میں انسداد پولیو مہم 15جنوری سے چلائی جائے گی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
