
نیپال میں بس دریا میں گرنے سے 12 افراد ہلاک
کھٹمنڈو: وسط مغربی نیپال کے ضلع ڈانگ میں بس دریا میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر دریائے راپتی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
امدادی کارکنان نے 4 گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا جب کہ مرنے والوں میں سے صرف 8 افراد کی ہی شناخت ہوسکی ہے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس بنکے کے نیپال گنج سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ اس کو حادثہ پیش آیا، شناخت کیے گئے 8 مسافروں میں سے 2 کا تعلق بھارت سے ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شناخت کیے گئے بھارتی مسافروں میں سے ایک کا نام یوگیندر رام ہے جس کی عمر 67 سال بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والے دوسرے بھارتی کا نام 31 سالہ مونے ہے جو کہ اترپردیش کا رہائشی ہے جب کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News