امریکہ میں شدید برفباری اور طوفان سے 92 افراد ہلاک
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مسلسل دو ہفتوں سے جاری شدید برفباری اور طوفان کے نتیجے میں 92 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی کئی ریاستیں مسلسل دو ہفتوں سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ برف باری اور بارش کے باعث زیادہ تر علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند ہیں جب کہ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں شدید برفباری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم
ریاست نیو یارک سٹی، بالٹی مور، واشنگٹن ڈی سی، شکاگو، الینوائے، پنسلوانیا، مسیسیپی، کینٹکی، وسکونسن اور نیو جرسی میں شدید برفباری ہوئی جب کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام متاثر اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں اوریگون میں ریکارڈ کی گئی ہیں جہاں 16 افراد ہلاک ہوئے جب کہ نیویارک میں بلیک آئس کا خدشہ ہے۔
جمعہ کو نیویارک سٹی، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی میں پیش گوئی سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق اگلے ہفتے تک بھی برف پگھلنے کا کوئی امکان نہیں، ملک کے بیشتر حصوں میں اوسط سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش گوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ؛ بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، 6 افراد ہلاک
دوسری جانب ویسٹ ورجینیا میں سخت موسم کے باعث وارننگ جاری کردی گئی ہے جب کہ ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ 4 انچ یعنی 10 سینٹی میٹر تک اضافی برف پڑسکتی ہے۔
ویدر سروس نے بتایا کہ 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث درجہ حرارت منفی 29 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
