Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ نے دنیا کا پہلا شفاف ترین ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرادیا

Now Reading:

سام سنگ نے دنیا کا پہلا شفاف ترین ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرادیا
سام سنگ نے دنیا کا پہلا شفاف ترین ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرادیا

سام سنگ نے دنیا کا پہلا شفاف ترین ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرادیا

سام سنگ صرف اسمارٹ فون آئی پیڈزاور ٹیب لیٹ ہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت تیزی سے بڑی اسکرین ایل سی ڈی ڈسپلیز اور دیگر ٹیکنالوجی کی طرف بھی اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب اس نے امریکا کے کنزیومرالیکڑانک شو میں دنیا کا پہلا ایسا ڈسپلے متعارف کرایا ہے جو انتہائی شفاف یعنی ٹرانس پیرنٹ ہے جس کے آر پار بھی دیکھا جاسکتا ہے

یہ ڈسپلے ٹرانس پیرنٹ مائیکرو ایل ای ڈی پر مشتمل ہے اورشو میں اس کے برابر میں روایتی مائیکرو ایل ای ڈیز کے ڈسپلے بھی رکھے گئے تھے تاکہ دیکھنے والے دونوں کو اچھی طرح دیکھ کر فرق محسوس کر سکیں۔

ان تمام تفصیلات کے باوجود سام سنگ نے ابھی تک اپنے اس شاہکار کی قیمت کے بارے کوئی بات نہیں کی، اور نہ ہی سی ای ایف یعنی کنزیومر الیکٹرانک شو 2024 میں اس کی قیمت کے بارے میں کوئی اعلان کیا ہے۔

سام سنگ کے اس شفاف ترین ایل ای ڈی کے اطراف میں کوئی فریم نہیں ہے اور بند ہونے کی صورت میں آپ اس کے آر پار دیکھ سکتے ہیں جبکہ اگر یہ چل رہا ہوتب بھی اس کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی سامنے کی جانب اس کا ڈسپلے نظر آتا ہے لیکن سام سنگ نےابھی تک نہ تو اس کی قیمت کے بارے میں کوئی اعلان کیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ یہ ڈسپلے کب مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

سام سنگ نے دوسری جانب گھریلوآلات کی مارکیٹ کو کیپچر کرنے کے لیے بھی بہت ساری مصنوعات پیش کی ہیں سب سے بڑھ سام سنگ نے اپنے اسمارٹ فون سام سنگ گلیکسی ایس 24 کے اندر مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بہت سارے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ اسی نمائش میں گھریلو واشنگ مشین اسمارٹ اے آئی ریفریجریٹراور بہت سارے کوکر اور چولہے بھی پیش کیے ہیں۔

دلچسپ کی بات یہ ہے اسٹاک مارکیٹ یعنی حصص بازار میں ان تمام ایجادات کے اعلان کے بعد سام سنگ کے شیئرز میں 4.6 فیصد کا ایک بڑا اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر