
خان یونس میں اقوام متحدہ کی ایک تنصیب پر اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری کے بعد بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اقوام متحدہ کے ایک پناہ گاہ پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے برائے مشرق وسطیٰ (یو این آر ڈبلیو اے) کے غزہ کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ 800 افراد کو پناہ دینے والی عمارت پر ٹینکوں کے دو گولے داغے گئے جس میں اب تک 9 افراد شہید اور 75 زخمی ہو چکے ہیں۔
متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ممکنہ طور پر بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
رفح میں مقیم یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے میڈیا کو بتایا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی فوج کے تعاون سے جائے حادثہ پر ایمبولینس بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔
ابو حسنہ نے صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے کمپاؤنڈ تک رسائی حاصل نہیں کر سکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News