
بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا
سائفر ٹرائل کالعدم قراردینےکے معاملے پروفاق نےاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
وفاقی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
وفاق نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درخواست جائزہ نہیں لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر ٹرائل کیلئے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قراردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست میں یہ مؤقف بھی اپنایا گیا کہ ہائیکورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
درخواست وکیل راجہ رضوان عباسی کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی اور جج ابو الحسنات کو فریق بنایا گیا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News