
استحکام پاکستان پارٹی نے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اور امیدواروں کی ٹکٹیں جاری کر دی ہیں۔
آئی پی پی نے قومی اور پنجاب اسمبلی کی مجموعی طور پر کل 51 ٹکٹیں جاری کی ہیں۔
آئی پی پی نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 6 نشتوں پر امیدواروں کھڑے نہیں کیے
جہانگیر ترین این اے 149 اور این اے 155 اور پی پی 227 سے استحکام پاکستان پارٹی کے بینر تلے انتخاب لڑیں گے۔
آئی پی پی کے عبدالعلیم خان این 117 اور پی پی 149 سے الیکشن لڑیں گے۔
غلام سرور خان این اے 54 اور فردوس عاشق اعوان این اے 70 سے انتخاب میں حصہ لیں گی۔
رانا نذیر خان این اے 79 جبکہ گل اصغر خان این اے 88 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
ہمایوں اختر خان این اے 97 فیصل آباد اور محمد ہاشم ڈوگر این اے 133 قصور سے الیکشن لڑیں گے۔
آئی پی پی نے نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال جبکہ فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News