
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو اس کرپٹ سسٹم سے نجات حاصل کرنے کا موقع مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض مذہبی لیڈران کوووٹ دینا (ن) لیگ، پی پی کو ووٹ دینے کے مترادف ہے، سابقہ حکمران آپس میں اتحادی اور امریکا کے وفادار ہیں، ملک کو استعمار اور اس کے ایجنٹوں کے تسلط سے آزاد کرانا ہو گا۔
سراج الحق نے کہا کہ فرسودہ نظام کی وجہ سے ہی عوام محروم ہیں، قوم کے پاس کرپٹ سسٹم سے نجات حاصل کرنے کا موقع آ گیا، عوام 8 فروری کو ترازو کے حق میں فیصلہ کریں، جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر عوام کے حقوق کی حقیقی ترجمان بنے گی، وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنا کر ترقی اور خوشحالی کا دروازہ کھولیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News