قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے لیے مڈل آرڈر بلے باز نہیں ہیں تو ہم کسی بھی کھلاڑی کو موقع دے سکتے ہیں اور کسی کھلاڑی کی کوئی مستقل پوزیشن نہیں ہے۔ ۔
پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا بدقسمتی سے ابرار احمد انجری سے صحت یاب نہیں ہوسکے، اسی لیے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
وہاب رہاض کا کہنا تھا کہ میرے دور میں ایک فارمیٹ کی کارکردگی پر دوسرے سے نکالا جاتا تھا لیکن میرے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا، ٹیسٹ کی پرفارمنس پر کسی کو ٹی ٹوئںٹی سے نہیں نکالا جائے گا اور بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا کبھی نہیں سوچا لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان کے اردگرد ہمیں کن لڑکوں کو کھلانا ہے۔
قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے کہا کہ رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمارے پاس بہت کم میچز ہیں اور کل ملا کر ہم نے پورے سال میں صرف 13 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں جس میں ہماری کوشش ہوگی، ورلڈکپ کے لیے بہترین اسکواڈ تیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت تبدیلیاں کریں گے اور نئے کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیں گے تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ کون سا کھلاڑی کہاں کھڑا ہے اور کون کس پوزیشن پر اچھا کھیل پیش کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
