
دھونی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے خلاف سابق کاروباری شراکت دار مہر دیواکر اور سومیا داس نے ہتک عزت کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق شرکت داروں نے مستقل حکم امتناعی اور ہرجانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے جب کہ ان کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ فراڈ پر سابق بزنس پارٹنرز پر مہندرا سنگھ دھونی نے مقدمہ دائر کر دیا
درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایم ایس دھونی کو 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایم ایس دھونی کی جانب سے بھی سابق شرکت داروں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
ایم ایس دھونی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ مہر دیواکر اور سومیا داس نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کا احترام نہ کرکے انہیں تقریباً 16 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News