تاجروں کو مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ تاجروں کو مسائل کے حل کیلئے گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق کامران ٹیسوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ملک کے لیے اچھا کیا ہوتا تو آئی ایم ایف سے نہ مانگ رہے ہوتے، اگر ایک قوم بنیں گے تو مسائل سے بچ سکیں گے، تاجروں کو مسائل کے حل کے لیے گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی، صدر کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، نالے ابل رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میرے آنے سے پہلے علاقے کی صفائی کی گئی، تاجر معاشی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاجر ٹیکس دیتے ہیں تو ملک چلتا ہے، گزشتہ کئی ماہ کے دوران مارکیٹوں میں آتشزدگی کے واقعات ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
