Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو زرداری کا نوازشریف کو ایک بار پھر مناظرے کا چیلنج

Now Reading:

بلاول بھٹو زرداری کا نوازشریف کو ایک بار پھر مناظرے کا چیلنج

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں  محمد نوازشریف کو الیکشن سے پہلے مناظرے کی دعوت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم کے امیدوار نوازشریف کو 8 فروری سے پہلے کسی بھی جگہ کسی بھی وقت مناظرےکی دعوت دیتا ہوں۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں صدر ، وزیراعظم کے امیدوار ٹی وی پر مناظرےکرتے ہیں، ایسے مناظروں سے ووٹرز کو لیڈر کے مستقبل کے منصوبوں کا پتا چلتا ہے، ووٹنگ سے پہلے باخبر ووٹرزکے لیے یہ شفافیت بہت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو ملکی مسائل پر مناظرے کی دعوت دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزارت عظمیٰ کا میدوار ہوں، (ن) لیگی امیدوار ٹی وی پر آکر کر مجھ سے بحث کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ پی ڈی ایم حکومت چھوڑنا چاہتے تھے لیکن ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں روکا اور کہا کہ ہم نے زبان دی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر