Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن

Now Reading:

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن
غیراخلاقی مواد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق اسلام آباد میں موجود فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں، چھاپے کے دوران سم اسٹاک کے اندر سے 02 فعال اور 151 مشتبہ سمیں برآمد ہوئیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر ان سموں کے ساتھ 04 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں، ایف آئی اے ٹیم نے موقع پر ہی دو افراد کو گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی، یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر