Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا؛ بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکا؛ بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، 6 افراد ہلاک
امریکا؛ بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، 6 افراد ہلاک

امریکا؛ بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد، 6 افراد ہلاک

امریکا کی بیشتر ریاستوں میں موسم شدید سرد ہوگیا ہے جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن کا درجہ حرارت نقطہ انجاد پر پہنچ گیا، شہر کے متعدد علاقوں میں سرد ہواؤں کے ساتھ ہلکی برف باری شروع ہوگئی ہے جب کہ لوگ گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

ہیوسٹن کے تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ بیشتر سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔

 

Advertisement

شاہراہوں پربرفباری کے باعث سیکڑوں گاڑیاں بے قابو ہوکر حادثات کا شکار ہوگئیں جب کہ سیاہ برف کی تہہ جم جانے کے بعد حادثات کی روک تھام کیلے حکام نے بیشتر مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کیلے بند کردیا۔

پیر کی صبح سے شروع ہونے والی شدید سردی کی لہر منگل کے روز بھی جاری رہے گی۔ منجمد کردینے والی شدید سردی کے باعث گھروں میں پانی کی لائنیں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے پانی کے پائپوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں سرد ہوائیں، شدید موسم اور برفباری کے نتیجے میں کاروبار زندگی معطل ہوگیا جب کہ  ریاستی گورنر نے ایمرجینسی نافذ کرنے کے ساتھ  ساتھ ایمرجینسی اداروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا ہے۔

واشنگٹن میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جب کہ خراب موسم کے باعث تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

امریکا کی بعض ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے بیس سے چالیس ڈگری کم ہوگیا ہے جس کے سبب امریکا کے 80 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement

ریاست اوریگن میں چار اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جب کہ 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

ریاست فلوریڈا کے بعض حصوں میں بھی درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں پچھلے تین روز میں منسوخ یا التواء کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر