Advertisement
Advertisement
Advertisement

فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کا معاملہ، ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Now Reading:

فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کا معاملہ، ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کا معاملہ، ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظوری کا معاملہ، ایم کیو ایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر ایم کیوایم رہنما حسان صابر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

الیکشن ٹریبونل سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر مخالف امیدوار اور ایم کیوایم کے رہنما حسان صابر نے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما حسان صابر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے اہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا۔

حسان صابر نے اعتراض اٹھایا کہ جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گے؟ پارٹی سرٹیفیکٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے جب کہ سندھ ہائی کورٹ کا دورکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی کے این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے جب کہ الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر