Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ پی ٹی آئی کےوکیل کی الیکشن کمیشن کےممبران سےتلخ کلامی

Now Reading:

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ پی ٹی آئی کےوکیل کی الیکشن کمیشن کےممبران سےتلخ کلامی
وکیل شعیب شاہین

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ پی ٹی آئی کےوکیل کی الیکشن کمیشن کےممبران سےتلخ کلامی

توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیسزکی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین کی الیکشن کمیشن کے ممبران کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بانی چیئرمین تحریکِ انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و الیکشن کمیشنر کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ کی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں تو سماعت کا معلوم ہی نہیں، کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ہمیں تو معلوم ہی نہیں تھا کہ کمیشن نے جیل ٹرائل نہیں کرنا، سماعت کمیشن میں ہونے کا نہیں پتا تھا۔

ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ جیل میں گزشتہ سماعت میں تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جس پرشعیب شاہین نے کہا کہ یہ زیادتی ہے، ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی۔ ہمارے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ممبربلوچستان نے کہا کہ آپ ہمیں گالیاں نکالیں توہم آگے سے کچھ نہ کریں؟ جس پروکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف پی ڈی ایم جماعتیں کیا کچھ نہیں بولیں انہیں تو کسی نے نہیں بلایا۔ رحیم یار خان میں ہمارے 150 لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ دیے گئے۔

Advertisement

ممبربلوچستان نے جواب دیا کہ تو آپ کیوں حملے کرتے ہیں انتخابی عملہ پر؟ شعیب شاہین نے کہا کہ عوم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس پرممبرسندھ نے کہا کہ جس طرح جیل میں ملزم نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا۔

وکیل پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ میری درخواست ہے کہ سماعت 15 فروری کے بعد رکھ لی جائے۔ جس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ  24 جنوری تک ملتوی کر دیتے ہیں۔

شعیب شاہین نے جواب دیا کہ الیکشن ہو جانے دیں، اس کیس میں کوئی ایمرجنسی نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا تو انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔ ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام۔ ہمیں قتل کیا جاتا ہے اورآہ بھی نہیں کرنے دیتے۔

ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم نے نہیں چھینا عدالت کا فیصلہ آیا ہے۔ اپ بندوق سے آہ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر