
سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کرگئے
لاہور: سینئر اداکار خالد بٹ کافی عرصے علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
بے شمار ٹی وی ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کرنے والے سینئر اداکار خالد بٹ انتقال کرگئے ہیں جن کی نماز جنازہ کل بعد نمازعصرادا کی جائے گی۔
مرحوم اداکار کافی عرصہ سے علیل تھے جب کہ انہیں فنی خدمات کے عوض پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
مرحوم نے سوگواران میں 2 بیٹے، 2 بیٹیاں اوربیوہ کو چھوڑا ہے جب کہ وہ مشہور اداکار زاہد سلیم کے بھائی تھے، جنہیں 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سلاخیں‘‘ سے جانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ عثمان خالد بٹ کو 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ہم دونوں‘ میں اداکار ندیم خان اور شبنم کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
وہ 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تیرے پیار میں‘‘ میں بھی ادکار شان، زارا شیخ اور وینا ملک کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں وہ مختلف ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں بوٹا فروم ٹوبہ ٹیک سنگھ (1999)، لنڈا بازار (2002)، لوو، لائیف اور لاہور (2011-13)، لال عشق (2017) اور جی ٹی روڈ (2019) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ خالد بٹ ایک سینئر پاکستانی اداکار اور ہدایت کار تھے جو یکم جنوری 1960 کو ملتان میں پیدا ہوئے اور 1970 میں انہوں نے ڈیبیو کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News