امیتابھ بچن کے نواسے کی سوشل میڈیا پر انٹری
زویا اختر کی ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار آگستیہ نندا نے اب سوشل میڈیا پر بھی ڈیبیو کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیا بچن اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیہ نندا نے 11 جنوری کو اپنی ایک دلکش تصویر کے ساتھ انسٹاگرام پر انٹری کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بغیر کیپشن کے اس تصویر میں آگستیہ نندا کو فرش پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ مداحوں کی جانب سے داد وصول کر رہے ہیں۔
انسٹاگرام پر انٹری کے صرف چند گھنٹوں بعد ہی آگستیہ کے تقریباً 5000 فالوورز ہوچکے تھے جن میں سہانا خان، گوری خان، شانایا کپور، ہنسیکا موٹوانی اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گوری خان اور نویا نندا نے کمنٹ سیکشن میں اداکار کا پرتپاک خیرمقدم بھی کیا۔
اس سے قبل اداکار نے سوشل میڈیا پراپنی غیر موجودگی کے بارے میں بات کی تھی اور بتایا کہ ان کے پاس ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ تھا جس کی وجہ وہ دباؤ میں رہا کرتے تھے کہ کیا پوسٹ کروں۔
آگستیہ نندا نے پہلے اعتراف کیا تھا کہ ان کا انسٹاگرام پر “جعلی اکاؤنٹ” ہے اور وہ ریلز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
اگستیہ نندا، سری رام راگھون کی فلم ایکس میں نظر آئیں گے، جس کی شوٹنگ کا آغاز جنوری میں ہوگا۔ یہ فلم 1971 کی جنگ کے ہیرو ارون کھیترپال کی بایوپک ہوگی۔ اس فلم میں دھرمیندر بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
