Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹیو وا کا آئی سی سی سے ٹیسٹ کرکٹ بچانے کا مطالبہ

Now Reading:

اسٹیو وا کا آئی سی سی سے ٹیسٹ کرکٹ بچانے کا مطالبہ

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا چاہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر بڑے کرکٹ بورڈز ٹیسٹ کرکٹ کو بچائیں۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو وا کا یہ بیان جنوبی افریقہ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

جنوبی افریقا نے نیل برانڈ کو اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے دو ٹیسٹ میچوں کے دورے کے لیے اپنا کپتان مقرر کیا ہے جہاں ان کی ٹیم کی اکثریت غیر حاضر رہے گی اور اس کے بجائے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لے گی۔

ہفتہ کے روز اعلان کردہ 14 رکنی اسکواڈ میں سے نصف نے ابھی تک ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے لیکن انہیں موقع مل گیا ہے کیونکہ یہ دورہ ایس اے 20 کے ساتھ ٹکراؤ کرتا ہے ، جو ٹی 20 لیگ ہے جسے کرکٹ جنوبی افریقہ اور انڈین پریمیئر لیگ کے سرمایہ کاروں نے گزشتہ سال شروع کیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگر آئی سی سی یا کوئی جلد قدم نہیں اٹھاتا ہے تو ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی کیونکہ آپ اپنے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف خود کو آزما نہیں رہے ہیں۔

Advertisement

اسٹیو واہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ کی طرف راغب نہ ہونے کی بڑی وجہ انہیں مناسب معاوضہ نہ ملنا ہے۔

اسٹیو واہ نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ آئی سی سی یا ٹاپ ممالک جو بہت پیسہ کما رہے ہیں، ان کے پاس ٹیسٹ میچوں کے لیے صرف ریگولیشن سیٹ فیس کیوں نہیں ہے جو ایک پریمیم ہے تاکہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی ترغیب دی جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر