سائفر کیس میں گزشتہ سماعت پر وکلا کی عدم پیشی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو مشکل میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے سائفر کیس میں گواہان پر جرح کیلئے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل مقررکردیے۔
اسٹیٹ ڈیفنس کونسل ملک عبدالرحمن بانی پی ٹی آئی جبکہ حضرت یونس ایڈووکیٹ شاہ محمود قریشی کی جانب سے آج گواہان پرجرح کریں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کے دوران وکلا صفائی کی کورٹ روم سے غیر حاضری پرمعزز جج اظہارِ برہمی کیا۔
معززجج کی جانب سے وکلا صفائی کو تیسری بارحاضری یقینی بنانے کی مہلت تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News