Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’الیکشن التواکی قرارداداقوام متحدہ سےبھی پاس ہوجائےتوبھی انتخابات8فروری کوہوں گے‘‘

Now Reading:

’’الیکشن التواکی قرارداداقوام متحدہ سےبھی پاس ہوجائےتوبھی انتخابات8فروری کوہوں گے‘‘
سپریم کورٹ

’’الیکشن التواکی قرارداداقوام متحدہ سےبھی پاس ہوجائےتوبھی انتخابات8فروری کوہوں گے‘‘

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چند سینیٹرزکی قرارداد اہم ہے یا چیف جسٹس کا فیصلہ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ 8 فروری انتخابات کی تاریخ پتھر پرلکیر ہے۔ 

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلززپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے ہمیں کیس میں انصاف ضرورملے گا۔ ذوالفقارعلی بھٹوصدارتی ریفرنس کے فیصلے سے تاریخ کو درست کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک موقع ہے قانون، تاریخ اوراپنے مستقبل کو درست کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس اور دیگرججزقانون کے مطابق فیصلہ سنائیں گے، الیکشن سے پہلے اہم کیسز ہیں، سب کو سننا ہے۔ امید ہے الیکشن کے بعد اس کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔ بھٹو کیس کے فیصلے کی مثال آج تک نہیں دی گئی۔ کیس میں جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ باربار ہو رہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سینیٹ کی قرارداد اپنی جگہ، الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوگا۔ آپ سب تیاری کریں۔ الیکشن التوا کی قرارداد اقوام متحدہ سے بھی پاس ہو جائےتو بھی انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔ چند سینیٹرزکی قرارداد اہم ہے یا چیف جسٹس کا فیصلہ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ 8 فروری انتخابات کی تاریخ پتھر پرلکیر ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ اس بار کراچی کے عوام پیپلز پارٹی کو موقع دیں گے، امید ہے الیکشن میں ہم اپنی حکومت بنا سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر