
وفاقی حکومت نے وبائی مرض کورونا کے نئے ویریینٹ کے خطرے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کا عمل بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے اس حوالے وفاقی اورصوبائی محکمہ صحت کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کورونا کی ٹیسٹنگ بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک خاص طور پر بھارت میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز منظر عام پر آ رہے ہیں۔
این سی او سی نے وفاقی اور صوبائی اداروں کو کہا ہے کہ وہ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کریں، اور کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کریں۔
قومی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
بنیادی طور پر یہ ویرینٹ اومیکرون کی ہی ایک شاخ ہے جو بی اے .2 .86 کہلاتی ہے۔
کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سب سے پہلے یو ایس سی ڈی سی نے اگست 2023 میں رپورٹ کیا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں بہت سے ممالک میں اس ویرینٹ کے پھیلنے کی اطلاعات آ رہی ہیں اور جے این 1 کا پھیلاؤ عالمی سطح پر پھیلتا جا رہا ہے۔
امریکہ کا خطہ، مغربی بحرالکاہل اور یورپی خطوں میں، سب سے زیادہ اضافہ مغربی بحرالکاہل میں وبائی امراض کے ہفتے میں 1.1 فیصد سے دیکھا گیا ہے
این سی او سی نے کہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران آؤٹ پیشنٹ اور مریضوں کی ٹیسٹنگ کی جائے تاکہ اس نئے ویرینٹ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News