
انضمام الحق نے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ذکاء اشرف کو ٹہرادیا
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار پی سی بی کے سابق سربراہ ذکاء اشرف کو ٹہرادیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے لیے ذکاء اشرف کی مداخلت کو ذمہ دار ٹہرایا جب کہ وہ ورلڈکپ کے دوران ذکاء اشرف کے بیانات سے خوش نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف کی جانب سے ٹیم سلیکٹ نہ کرنے والے بیان نے کھلاڑیوں میں منفی سوچ پیدا کی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نےاستعفیٰ دیدیا
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی تھی جب کہ قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر رہی تھی۔
پاکستان ٹیم 9 میچز میں سے صرف 4 میچز جیتنے میں ہی کامیاب رہی تھی جب کہ انہیں 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ انضمام الحق نے 30 اکتوبر 2023 کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ ذکاء اشرف نے حال ہی میں پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News