 
                                                      شہرِ قائد میں کل سے بارش متوقع، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
کراچی والے ہوجائیں تیار، کل سے شہر میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔ بارش کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
شہرمیں اس وقت شمال، مشرق سمت سے ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈکیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 