Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپڑوں پر لگے استری کے داغ دور کیسے کریں؟

Now Reading:

کپڑوں پر لگے استری کے داغ دور کیسے کریں؟
داغ

کپڑوں پر استری سے داغ لگ جانے کی وجہ سے ان کی شان وشوکت ختم ہوجاتی ہے اوراس داغ سے چھٹکارے کے لئے مہنگی لانڈری  سے بھی رجوع کیاجاتاہے لیکن اس کے باوجود بھی اکثر داغ پھر بھی باقی رہ جاتے ہیں۔

 اب اس  پریشانی کی ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں کپڑوں پر لگے استری کے داغ ہٹانے کے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے۔

گرم پانی اور بلیچ

جیسے ہی کپڑے پر داغ لگنے کا خطرہ محسوس ہو استری کپڑے سے ہٹا کر بند کردیں اور کپڑے کو گرم پانی میں ڈال دیں۔

اگر کپڑے کے لیبل پر بلیچ سے دھونے کے لئے منع نہ کیا گیا ہو تو پانی میں بلیچ حل کرکے کپڑے کو پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور دھو کر دھوپ میں سکھائیں۔

Advertisement

واشنگ مشین اور ڈٹرجنٹ

اگر بلیچ سے داغ نہ نکلے تو کپڑے کو واشنگ مشین میں بہترین ڈٹرجنٹ کے ساتھ ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ اس سے اگر داغ مکمل نہ بھی گیا تو ہلکا ضرور ہوجائے گا۔

ہائڈروجن پر آکسائڈ

ہائیڈروجن پرآکسائڈ بازار میں سستے داموں میں مل جاتا ہے۔

داغ والے کپڑے کو اس طرح رکھیں کہ داغ اوپر دکھائی دے اور اس کے اوپر ہائیڈروجن پرآکسائیڈ سے بھیگا کپڑا رکھیں اور اس کے اوپر ایک خشک کپڑے کا ٹکڑا۔ اب گرم استری (بہت زیادہ گرم نہ ہو) کو خشک کپڑے پر پھیریں۔ تین چار بار اس طرح کریں۔ اس سے سب سے نیچے موجود داغ والا کپڑا اپنے داغ کا نشان چھوڑنے لگے گا۔

سفید سرکہ

Advertisement

ایک کپڑے کے ٹکڑے یا اسفج کو پندرہ منٹ سفید سرکے میں بھگو کر قمیض کا دھبا اس سے صاف کریں۔

یاد رکھیں سرکہ سرخ یا سیب کا نہیں ہونا چاہئیے ورنہ وہ قمیض کو مزید داغ دار کردے گا۔

لیموں

دھبے والے کپڑے پر لیموں کا رس لگائیں اور ٹب میں گرم پانی بھر کر آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں۔

اس کے بعد معمول کی طرح دھو کر دھوپ میں سکھائیں۔

دھوپ میں سکھانے سے کپڑے کے معمولی داغ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

نیل فائلر

کچھ داغ کھرچ کر بھی صاف کیسے جاسکتے ہیں۔ نیل فائلر اس سلسلے میں بہترین ہے۔

فائلر کو داغ والے حصے پر مناسب انداز میں رگڑیں۔ بہت ممکن ہے داغ صاف ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر