دورہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سامنے آگئی
دورہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ این او سی کی غیر یقینی صورت حال رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کے رویوں سے ناخوش تھی جب کہ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی توجہ این او سی اور دیگر معاملات پر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اور شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو سمجھاتے رہے کہ ابھی اپنی کارکردگی پر توجہ دیں، اچھا کھیلو گے تو بینک بیلنس ویسے ہی بڑھ جائے گا اور پیسہ کمانے کے مواقع بھی ملتے رہیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ بھی معاملات سے خوش نہیں جب کہ ان کا اپنا مستقبل بھی غیریقینی صورت حال کا شکار ہے۔
محمد حفیظ کی 15 دسمبر سے ادائیگی رکی ہوئی ہے جب کہ اس سے قبل انہیں 300 ڈالر یومیہ ملا کرتے تھے۔
ذکا اشرف نے بہت کوشش کی کہ محمد حفیظ کا تین سال کا معاہدہ ہوجائے لیکن حکومت سے اجازت نہ مل سکی تاہم اب توقع یہی کی جارہی ہے کہ سابق کپتان اگلی سیریز میں پھر ٹی وی پر بطور مبصر نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 4-1 سے شکست ہوئی تھی جب کہ کوئی بھی کھلاڑی سیریز میں خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
