شیخ رشید احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چھ فروری تک توسیع
عدالت نے شیخ رشید کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل سپرنٹینڈنٹ کو نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ کیخلاف شیخ رشید کی جانب سے توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ اے ٹی سی کورٹ نے سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا۔
سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹینڈنٹ کی عدم حاضری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا کہ عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو فیملی سے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی۔
عدالت نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے انہیں گرفتارنہیں کیا بلکہ عدالتی احکاماتِ پرانہیں وہاں بھیجا گیا۔
شیخ رشید کے وکیل سردارشہباز نے توہینِ عدالت کی ایک اور درخواست بھی دائر کر دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو جیل میں بی کلاس نہیں دی جا رہی۔
جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو بی کلاس جیسی ہی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو تحریریں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
