نرگس فخری کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟
نرگس فخری بالی ووڈ کی ایک خوبرو نامور اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سال 2011 میں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’راک اسٹار‘ سے کیا تھا۔
اس فلم میں ہیر کے طور پر ان کا کردار آج بھی سب کے ذہنوں میں تازہ ہے، وہ بالی ووڈ میں اپنے ڈیبیو سے ہی مشہور ہوگئی تھی، اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔

شوبز کے ساتھ ساتھ وہ ہمیشہ اپنی خوبصورتی کی بھی وجہ سے مرکز نگاہ رہتی ہیں، نرگس فخری نے کئی پاکستانی اشتہارات میں بھی کام کیا ہے۔
نرگس فخری نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیاکہ ان کا گہرا تعلق پاکستان سے ہے۔

اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ان کے والد پاکستانی تھے جبکہ ان کی والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ وہ نیویارک شہر میں پیدا ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
