Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائنسدانوں نے ایک اور قدیم ترین بلیک ہول دریافت کر لیا

Now Reading:

سائنسدانوں نے ایک اور قدیم ترین بلیک ہول دریافت کر لیا

سائنسدانوں نے اب تک کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کر لیا جو اپنی میزبان کہکشاں کو ‘کھا’ رہا ہے۔

ایک معروف ویب سائٹ کے مطابق سائنس دانوں نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کر لیا ہے۔ یہ دریافت جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ (جے ڈبلیو ایس ٹی) کے ذریعے ممکن ہوئی، جو اب تک کی سب سے طاقتور خلائی دوربین اور ہبل کی جانشین ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ اس طرح کا بڑا اور غیر معمولی بلیک ہول، جو ہمارے سورج کی کمیت سے چند ملین گنا زیادہ ہے ابتدائی کائنات میں موجود تھا۔

Early Galaxies, Black Holes Grew Together | Space

بین الاقوامی تحقیقی ٹیم کی قیادت کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرین کر رہے تھے اور یہ تحقیق معروف ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہے۔

Advertisement

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بلیک ہول بگ بینگ کے 40 کروڑ سال بعد یعنی 13 ارب سال قبل کا ہے اور اب یہ اپنی کہکشاں کو کھا رہا ہے۔

اب تک کے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ بلیک ہولز، جیسا کہ ہماری ملکی وے کہکشاں میں پایا جاتا ہے، کو اپنے موجودہ سائز تک بڑھنے میں اربوں سال لگے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس نئے دریافت ہونے والے بلیک ہول کے سائز سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دوسرے طریقوں سے بھی بن سکتے ہیں۔

Ferocious black holes reveal 'time dilation' in early universe | Reuters

کیمبرج کی کیونڈش لیبارٹری اور کاولی انسٹی ٹیوٹ فار کاسمولوجی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر رابرٹو مائیولینو کا کہنا ہے کہ ‘کائنات میں اتنے بڑے بلیک ہول کو دیکھنا ابھی قبل از وقت ہے، اس لیے ہمیں ان کی تشکیل کے دیگر طریقوں پر غور کرنا ہوگا۔

تحقیق کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ابتدائی کہکشائیں انتہائی گیس سے بھرپور تھیں اس لیے وہ بلیک ہول کے لیے بوفے کی طرح ثابت ہوتی ہیں۔’

Advertisement

معیاری ماڈلز کے مطابق مردہ ستاروں کی باقیات سے بڑے اور غیر معمولی بلیک ہول بنتے ہیں، جو گر جاتے ہیں اور سورج کی کمیت سے تقریبا سو گنا زیادہ بلیک ہول تشکیل دے سکتے ہیں۔

Ancient Black Hole Challenges Our Understanding of the Early Universe -  JSTOR Daily

لیکن جے ڈبلیو ایس ٹی کی جانب سے پکڑی گئی روشنی کے مطابق یہ بلیک ہول اس وقت کا ہے جب کائنات ایک ارب سال پرانی نہیں تھی۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ ابھی جوان ہے اور اپنی میزبان کہکشاں سے مادے کو کھا کر اپنی نشوونما کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کی کہکشاں جی این زیڈ 11 بھی جوان ہے اور اس کے مرکز میں موجود طاقتور بلیک ہول سے چمکتی ہے۔

جی این زیڈ 11 ملکی وے سے تقریبا سو گنا چھوٹا ہے ، لیکن بلیک ہول ممکنہ طور پر اس کی نشوونما کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر