 
                                                                              ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کی سرزمین پر تاریخ ساز کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینگروز کو 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز نے 27 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ ساز کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اس سے قبل جزائر غرب الہند کی ٹیم نے 1997 میں آسٹریلوی ٹیم کو زیر کیا تھا، جبکہ 2001 کے بعد یہ پہلا میچ ہے جس میں آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز نے شکست سے دوچار کیا۔

میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں کامیابی کے لیے 216 رنز درکار تھے، لیکن ویسٹ انڈیز کے بولر شمر جوزف نے کینگروز بیٹرز کو وکٹ پر ٹہرنے کا موقع ہی نہیں دیا، اور پوری ٹیم 207 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
شمر جوزف دوسری اننگ میں زخمی تھے اور ان کے پاؤں کا انگوٹھا زخمی تھا لیکن انہوں نے دوسری اننگ میں شاندار بولنگ کی، شمر نے 11.5 اوورز میں 68 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
شمر جوزف کو میچ اور ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں 311 رنز بنائے تھے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 289 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی۔
پہلی اننگ کی 22 رنز کی برتری کے باوجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 193 رنز ہی بنا سکی۔
آسٹریلوی ٹیم کو دوسری اننگ میں 216 رنز بنانے کا ہدف ملا، تاہم مہمان ٹیم ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن 207 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دو ٹیسٹ میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے میچز کی سیریز کی آغاز 2 فروری سے ہو گا جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 9 فروری سے شروع ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 