Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کر سکتے ہیں، سعودی عرب

Now Reading:

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کر سکتے ہیں، سعودی عرب
سعودی وزیر خارجہ

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کر سکتے ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ  مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے ایک پینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ علاقائی امن میں اسرائیل کا امن شامل ہے لیکن یہ صرف فلسطینیوں کے لیے  پر امن فلسطینی ریاست کے ذریعے ہی ہو سکتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اگر ایک جامع معاہدہ طے پا جائے جس میں فلسطینیوں کے لیے ریاست کا درجہ شامل ہو تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کر سکتا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ اگر ایسا ہوجائے تو کیا سعودی عرب پھر اسرائیل کو ایک وسیع سیاسی معاہدے کے حصے کے طور پر تسلیم کرے گا جس کے جواب میں انہوں نے کہا’یقینی طور پر‘۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانے پر ہم امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  ہماری ترجیح غزہ اور بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش جیسے طاقتور اسلامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور مشرق وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست کو تبدیل کرنے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ معمول کے معاہدے کو حاصل کرنا اسرائیل کے لیے بڑا انعام ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر