
عدالت نے زلفی بخاری اور یاسمین راشد کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی
لاہور ہائیکورٹ نے زلفی بخاری اور یاسمین راشد کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے دوران عدالت نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
شہری تنویر احمد نے ایڈووکیٹ عمران جاوید رانجھا کے وساطت سے اپیل دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ زلفی بخاری این اے 50 اٹک سے امیدوار ہیں، ان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط جعلی ہیں، زلفی بخاری کے تصدیق اور تائید کنندہ کے دستخط بھی جعلی ہیں، ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے مطابق زلفی بخاری زرعی اراضی انکم ٹیکس کے نادہندہ ہیں، ریٹرننگ نے ان الزامات پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی منظور کیے۔
دوسری جانب عدالت نے این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت نے درخواست گزار بلال یاسین کی ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات کی منظور کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد مختلف مقدمات میں شامل ہیں، ان پر مختلف ایف ائی آرز ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News