Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ نومئی میں ملوث اعظم سواتی، مراد سعید، امتیازشیخ سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

Now Reading:

سانحہ نومئی میں ملوث اعظم سواتی، مراد سعید، امتیازشیخ سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار
انسدادِ دہشت گردی عدالت

سانحہ نومئی میں ملوث اعظم سواتی، مراد سعید، امتیازشیخ سمیت 7 ملزمان اشتہاری قرار

اے ٹی سی لاہور نے سانحہ نومئی میں ملوث اعظم سواتی، مراد سعید، امتیازشیخ سمیت 7 ملزمان اشتہاری قراردے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں راحت بیکری کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سانحہ نو مئی میں ملوث 7 پی ٹی آئی رہنماؤں کواشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے اعظم خان سواتی، مراد سعید، امتیازاحمد شیخ، حافظ فرحت، محمد زبیرنیازی، واسق قیوم عباسی اور حامد رضا کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے پولیس کی درخواست پر کارروائی کی۔

تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اشتہار بھی شائع کیے گئے مگر ملزمان پیش نہیں ہو رہے روپوش ہوچکے ہیں۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قراردیا جائے۔ ملزمان نو مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

جج محمد اقبال نوید نے فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ نو مئی میں ملوث سات پی ٹی آئی رہنماؤں کواشتہاری قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر