
ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں تاریخی فتح، برائن لارا آبدیدہ ہوگئے
ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں تاریخی فتح پر سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا آبدیدہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برائن لارا ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کررہے تھے جب شامار جوزف نے ہیزل ووڈ کو آؤٹ کرکے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کروایا۔
کمنٹری بوکس میں برائن لارا کے ساتھ این اسمتھ اور ایڈم گلکرسٹ موجود تھے۔
برائن لارا ویسٹ انڈیز کی فتح کو تاریخی قراردیتے ہوئے فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکےاور آبدیدہ ہوگئے۔
AdvertisementThe 3 Kings…@gilly381 @BrianLara #Smithy
❤️ test cricket…@FoxCricket pic.twitter.com/rQBxho9z3B— Mark Howard (@MarkHoward03) January 28, 2024
خیال رہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 27 سال بعد فتح حاصل ہوئی ہے۔
گزشتہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شامار جوزف نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف میچ کے بہترین کھلاڑی بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News