
سینیٹ انتخابات ، تحریک انصاف کو ایک اور زور دار جھٹکا
تحریک انصاف نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لئے ٹکٹوں کے ناموں کی فہرست جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے راولپنڈی کی پی پی11 ، پی پی 12، پی پی 13، پی پی 14 اور پی پی 15 کے لیے امیدواروں کے نام فائنل نہیں ہوسکے،
پی پی 16راولپنڈی سے اعجاز خان جازی کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔
پی پی 17 راولپنڈی سے راجہ راشد حفیظ عام انخابات میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہوں گے۔
فروری کے عام انتخابات کے لیے پی پی 18 راولپنڈی سے چوہدری اصغر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں، جبکہ پی پی 19 راولپنڈی سے محمد تنویر اسلم کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔
مجموعی طور پر پی ٹی آئی نے صوبائی اسمبلی کے لئے کل 297 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے کئی حلقوں میں امیدواروں کے حلقے خالی چھوڑ دیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News