Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماجی تحفظ کے پروگرام پر فنڈنگ کیلئے پاکستان اور عالمی بینک حکام کے درمیان اجلاس

Now Reading:

سماجی تحفظ کے پروگرام پر فنڈنگ کیلئے پاکستان اور عالمی بینک حکام کے درمیان اجلاس

سماجی تحفظ کے پروگرام پر فنڈنگ کیلئے پاکستان اور عالمی بینک حکام کے درمیان اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے دو پروگراموں کے لیے فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا۔

عالمی بینک کے تعاون سے جاری سی آر آئی ایس پی پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سی آر آئی ایس پروگرام کیلئے عالمی بینک 250 ملین ڈالر کی معاونت کرے گا.

Advertisement

وزارت خزانہ کے مطابق سی آر آئی سی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نافذ ہوگا، جو غریب اور کمزور گھرانوں کی کفالت کیلئے  پروگرام معاون ثابت ہوگا۔

اجلاس میں مائیکرو کریڈٹ تک رسائی اور سپورٹ کے منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پروگرام مائیکروفنانس سیکٹر اور اس کے قرض دہندگان کی سہولت کیلئے ہوگا، مائیکرو کریڈٹ تک رسائی پروگرام کیلئے عالمی بینک 175ملین ڈالر کی معاونت کرے گا.

پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے ایک اور میٹنگ کرنے پر اتفاق ہو گیا، اسٹیک ہولڈرز اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو بھی میٹنگ مدعو کیاجائے گا.

اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے آر اے ایم پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، وفد نے وزیر خزانہ کو آر اے ایم پروگرام کی فنڈنگ اور مقاصد کے بارے بھی آگاہ کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق عالمی بینک  پاکستان کو آر اے ایم پروگرام کیلئے 175 ملیں ڈالر فراہم کرے گا۔

Advertisement

ملاقات کے دوران فریقین میں حکومتی قرضوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی
اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
اورکزئی آپریشن؛ سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الخوارج کو بھرپور جواب، 30 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر