Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم بیٹھک

Now Reading:

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کی کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم بیٹھک

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان انتخابات کے حوالے سے اہم ملاقات آج کراچی میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے آج مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی۔

ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کے مزکزی سیکرٹریٹ پہنچا ، جہاں دونوں جماعتوں کے وفد کے مابین کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ فائنل ہونے اور دونوں جماعتوں میں قومی اسمبلی کے حلقے  این اے 242 کی نشست پر حتمی فیصلہ ہونے کے امکانات ہیں۔

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے درمیان قومی سمیت صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی سیٹ ایڈجسمنٹ متوقع ہے۔

Advertisement

دونوں جماعتوں کے عہدیداران ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اہم اعلانات بھی کئے گئے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان آج کی ملاقات بہت اہم رہی اور ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن میں ایک بات پر اتفاق ہے کہ کسی بھی طرح سندھ کے حالات صحیح ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ گزشتہ 15 سالوں سے پیپلز پارٹی کا سندھ میں راج کا خاتمہ ہو۔

امین الحق نے کہا کہ جے یو آئی ہو یا ایم کیوایم ہم ساری جماعتیں رابطے میں ہیں، سیٹ ایڈجسمنٹ کا معاملہ بہت حد تک طے پاگئے ہیں۔

ایم کیو ایم نوابشاہ اور میر پور خاص کی صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب لڑے گی۔

مسلم لیگ ن کے رانا مشہود نے کہا کہ ج کی ملاقات میں تمام فیصلے فائنل کردیئے گئے ہیں اور آج کی ملاقات کے بعد دونوں جماعتوں کی سفارشات لیڈر شپ تک جائے گی۔

Advertisement

آج فائنل ہونے والی تمام باتوں سے دونوں جماعتیں اپنی لیڈر شپ کو آگاہ کریں گی، مسلم لیگ ن ہمیشہ سے سبکو ساتھ لے کر چلتی رہی ہے۔

رانا مشہود نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتیں صرف الیکشن تک ہی ساتھ نہ ہوں بلکہ مستقبل میں بھی ساتھ چلیں، آج فائنل کی باتوں کا اعلان دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں امین الحق نے کہا کہ این اے 242 کے حوالے سے ہم ساتھ میں بیٹھے ہیں، اور این اے 242 کا فیصلہ باوقار فیصلہ ہوا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ این اے 242 کا حتمی فیصلہ خالد مقبول صدیقی اور شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات کے بعد ڈیڈ لاک نہ ہونے کے برابر ہے، اور کس پارٹی کا سربراہ کس سے ملنے جائے گا اسکا فیصلہ وقت کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بڑے سیاست دان ہیں اگر ایم کیو ایم کی قیادت ان سے ملنے چلی بھی جائے تو کوئی بات نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر