
پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا،محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نئی اوپننگ جوڑی محمد رضوان اور صائم ایوب کو آزمایا جائے گا۔
بابر اعظم اپنی پرانی پوزیشن یعنی تیسرے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ فخر زمان اب چوتھے نمبر پر بلے بازی کریں گے۔افتخار احمد پانچویں اور بطور وکٹ کیپر ٹیم میں شامل ہونے والے اعظم خان چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔
بعد ازاں آل راؤنڈر عامر جمال، اسامہ میر، کپتان شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور حارث رؤف بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔
پلیئنگ الیون:
محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی، حارث رؤف
🚨 Pakistan's playing XI for the first T20I 🚨#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7gDFGxWUC1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 12, 2024
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News