Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹم ساؤتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

Now Reading:

ٹم ساؤتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
ٹم ساؤتھی

ٹم ساؤتھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹم ساؤتھی نے گزشتہ روز آکلینڈ میں کھیلے گئے  میچ میں پاکستان کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں اور اس دوران وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچز میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

118 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 151 ہوگئی ہے۔

بنگلادیش  کے شکیب الحسن 117 میچز میں 140 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور افغانستان کے راشد خان 82 میچز میں 130 وکٹوں ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹم ساؤتھی کے ہم وطن اش سودھی 106 میچز میں 127 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1745868450621210655

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے موجودہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ (104) وکٹیں  شاداب خان کی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 85 وکٹوں کے ساتھ حارث رؤف ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ  کے آغاز میں پاکستانی بولرز کا راج ہوا کرتا تھا۔شاہد آفریدی  نے 98  جبکہ عمر گل  اور سعید اجمل نے  85 ،85 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر