Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری حکومت قائم رہتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

Now Reading:

میری حکومت قائم رہتی تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف
پی ایم ایل این بورے والا جلسہ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میری حکومت قائم رہتی تو آج کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔ ہر گھر خوشحال ہوتا۔

بورے والا میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا کہ روٹی، چینی کم ہوگی، بجلی اورگیس ملے گی، اگر حکومت ختم نہ ہوتی تو ہر گھر خوشحال ہوتا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یہ وہ ٹولہ ہے جس نے پاکستان پر کلہاڑا مارا، ہم نے عوام کیلئے موٹروے بنائی ہے، آپ کیلئے نہیں، بورے والا کو ضلع بنایا جائےگا۔

نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت آئی توموٹروے بورے والا سے بھی گزرے گی، نوازشریف کی خدمتیں قوم نے یاد رکھی ہوئی ہیں، ن لیگ آئے گی اس مہنگائی کو مٹائے گی۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ تبدیلی کی وجہ سے آج روٹی 25 روپے کی ہوگئی، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کرکے بجلی سستی کی، میری حکومت قائم رہتی تو آج کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔

Advertisement

نواشریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا کیا حال کردیا، نہ بجلی ہے نہ گیس، آٹا، چینی، دالیں اورسبزیاں مہنگی ہیں، میں سمجھتا ہوں بہت کچھ بدل گیا، آپ کے جوش اور جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ کو اتنے سال نہیں ملا میں اداس ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر