 
                                                      الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف آل پاکستان مسلم لیگ کی اپیل مسترد
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف آل پاکستان مسلم لیگ کی اپیل مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
اے پے ایم ایل کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کو سن نہیں پا رہا، یا آپ ماسک پہنیں یا اتاردیں۔ سانس تو ناک سے بھی اندرجا رہی ہے، منہ کور کرنے کا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
وکیل نے ماسک اتار کر جیب میں ڈال لیا اور دلائل دیے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ آپ کے چیئرمین نے استعفی دیدیا آپ کے آپس کے جھگڑے ختم نہیں ہو رہے تھے، کووڈ کیوجہ سے الیکشن کمیشن نے آپ کو تفصیلات جمع کرانے کا موقع بھی دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں آپکا APML اور دیگر جماعتوں کا بھی نام موجود ہے۔
اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 