انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکےمعالےپرالیکشن کمیشن کاچیئرمین پیمراکومراسلہ
الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لینے کے بعدچیئرمین پیمراکو مراسلہ لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے میڈیا پر انتخابی سروے اور پولز کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں لکھا کہ انتخابی سروےاورپولزنشریاشائع کرنےکا عمل فوری روکا جائے، انتخابات سے قبل کسی بھی حلقے یا علاقے سے انتخابی سروے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
الیکشن کمیشن کا چیئر مین پیمرا کو مراسلہ
براہِ راست دیکھیں: https://t.co/w7GLQEhGrd#BOLNews #ElectionCommission pic.twitter.com/NnGzhgvDGbAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) January 1, 2024
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو مراسلے میں کہا کہ انتخابی سروے اور پولز نشر یا شائع کرنے کا عمل فوری طور پر روکا جائے۔ ایسی سرگرمیاں ووٹر کی رائے کو متاثر کر سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پیمرا سے سروے نشر کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
