 
                                                      توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائِکورٹ نے عدت کے دوران نکاح کے کیس میں ماتحت عدالت کو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کی محمد حنیف کی کمپلینٹ واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔
چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی کمپلینٹ کے خلاف سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم نے دلائل دیے، فاضل عدالت کے استفسار پر سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمومی طور پر 90 روز دورانیہ ہوتا ہے لیکن مفتی تقی عثمانی صاحب نے اس میں وضاحت کی ہے اور اس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق تو نکاح اگرعدت میں ہوا تو وہ بعد میں ریگولرائز ہو جاتا ہے، اگر نکاح باقاعدہ بھی نہیں ہوتا تو اس میں جرم کیا ہے؟
عدالت نے سلمان اکرم راجا سے کہا کہ وہ عدالت کو بتایں کہ انہوں نے اپنی درخواست میں کیا چیلنج کیا ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جاری سمن چیلنج کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تسلیم شدہ ہے کہ 496 بی میں دو گواہ موجود نہیں، اس کے باوجود چارج فریم ہو چکا گواہوں کے بیانات آج ریکارڈ کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ کا مؤقف تھا کہ ان کے بیان کو بھی مان لیا جائے تو 48 دنوں کے بعد نکاح ہوا، ججمنٹ کے ہوتے ہوئے کمپلینٹ سرے سے بنتی ہی نہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری وکیل سے کہا کہ سلمان اکرم راجا نے اپنا کیس بیان کیا ہے آپ اپنا فتوی لے آئیں تو دیکھ لیا جائے گا۔
ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کے کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے سے روکتے ہوئے مزید سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 