لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کا پیر کی شام لاہور کے ایک نجی اسپتال میں بائیں گھٹنے کا آپریشن ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کے بائیں گھٹنے کا نجی اسپتال میں آپریشن ہوا ہے۔
24 سالہ سفیان نے گزشتہ سال چین کے شہر ہانگزو میں منعقدہ ایشین گیمز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
سفیان کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ان کا معائنہ کیا۔
سرجن تین دن بعد ان کا دوبارہ معائنہ کریں گے اور پی سی بی کی میڈیکل ٹیم اسی کے مطابق ان کی بحالی کا پلان بنائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
