پاک ایران کشیدگی پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل پونے تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پاک ایران سرحدی کشیدگی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ قومی سلامتی اداروں اور متعلقہ وزارتوں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
علاوہ ازیں پاک ایران کشیدہ صورتحال پرنگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں نگران وفاقی کابینہ ملکی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
وفاقی کابینہ کو پاک ایران سرحدی کشیدگی پرتفصیلی بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔
واضح رہے کہ نگران وزیراعظم نے غیر ملکی دورہ مختصر کردیا، نگران وزیراعظم آج سوئٹزرلینڈ سے وطن واپس پہنچیں گے۔
دوسری جانب ایران میں پاکستان کے سفیربھی واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفیرمدثرٹیپو نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پاکستانی سفارتی عملے سے گزشتہ روز الوداعی ملاقاتیں کرلی تھیں۔
ایران کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان نے تہران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
