نیتو کپور کا رشی کپور کے متعلق اہم انکشاف
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے رشی کپور کے متعلق ایک اہم انکشاف کیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کافی ود کرن سیزن 8 میں معروف اداکارہ نیتو کپور، زینت امان کے ساتھ نظر آئیں جہاں انہوں نے ان دنوں کو یاد کیا جب وہ اور رشی ڈیٹ کر رہے تھے۔
شو کے دوران نیتو نے کرن کو بتایا کہ رشی ایک ‘سخت بوائے فرینڈ’ تھے اور وہ انہیں پارٹی کرنے کی اجازت نہیں دیتے تھے اور پابندیاں لگایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یش چوپڑا کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا ہے اور شوٹنگ کے بعد وہ پارٹی بھی کیا کرتے تھے لیکن وہ کبھی بھی ان کا حصہ نہیں رہیں کیونکہ رشی کپور بطور بوائے فرینڈ ان پر بہت سختی کیا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رشی کپور کے ساتھ ساتھ ان کی والدہ بھی کافی سخت تھیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کبھی پارٹی نہیں کی ۔
خیال رہے کہ نیتو کپور اور رشی کپور 22 جنوری 1980 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کے بعد نیتو کپور نے اداکاری چھوڑ دی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
